بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے آيسسكو كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيسسكو كا ايك خصوصی گروپ اس نشست میں فلسطينی مظلوم عوام پر اسرائيلی مظالم كا جائزہ لينے كے بعد اس حكومت كے خلاف ايك رپورٹ تيار كر كے عالمی اداروں كو بھيجے گا۔
آيسسكو كے سيكرٹری جنرل "عبدالعزيز عثمان التويجيری" كی سربراہی میں منعقد ہونے والی اس نشست میں قدس شريف اور ديگر مقبوضہ فلسطينی علاقوں میں فلسطينيوں كی ثقافتی ملكيت پر اسرائيلی قبضے اور اس كے بے انتہا مظالم كے خلاف لائحہ عمل كو حتمی شكل دينے كے لئے قانونی راستوں كے بارے میں بحث وگفتگو كی جائے گی۔
ياد رہے كہ آيسسكو نے گزشتہ سال كے آواخر میں بھی رباط میں اسرائيلی مظالم كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد كيا تھا جس میں صہيونی حكومت كے مظالم كا جائزہ لينے كے لئے ايك خصوصی گروپ تشكيل ديا گيا تھا۔
471414