آيسسكو كے سيكرٹری جنرل نے اوراسيا میں اسلامی تہذيب و تمدن كے تشخص كی حفاظت پر زور ديا ہے

IQNA

آيسسكو كے سيكرٹری جنرل نے اوراسيا میں اسلامی تہذيب و تمدن كے تشخص كی حفاظت پر زور ديا ہے

13:46 - September 30, 2009
خبر کا کوڈ: 1831912
بين الاقوامی گروپ: آيسسكو كے سيكرٹری جنرل نے "روس كی اسلامی يونيورسٹيز میں تعليم" كے موضوع پر منعقد ہونے والے سيمينار میں اوراسيا میں اسلامی تہذيب وتمدن كے تشخص كی حفاظت كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے آيسسكو كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيسسكو كے سيكرٹری جنرل "عبدالعزيز عثمان تويجيری" نے اس سيمينار میں خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ علاقہ اوراسيا (يورپ اور سوويت يونين سے مستقل ہونے والی رياستوں) كے مسلم معاشروں كو ہميشہ سے مختلف قسم كے چيلنجز كا سامنا رہا ہے لہذا اس علاقے میں تعليمی اور ثقافتی عمل كی ترقی كے لئے ايك مسلسل اور مضبوط حركت كی ضرورت ہے۔
انہوں نے كہا كہ ان ممالك میں مسلمان معاشروں كے حالات ايسے ہیں كہ اسلامی ممالك اور مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ مختلف پروگراموں اور منصوبوں كے ذريعے ان ممالك میں اسلامی تہذيب وتمدن اور مسلمانوں كے سماجی اورشہری حقوق كے بارے میں اپنی اپنی ذمہ داريوں كا ثبوت دیں۔
تويجيری نے مزيد كہا ہے كہ ان اہداف كے حصول كا بہترين ذريعہ اسلامی يونيورسٹيز اور تعليمی مراكز كا جال بچھانا ہے۔
471535

نظرات بینندگان
captcha