بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مقدس پريس" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس بيانیے میں پوری دنيا كے مسلمانوں سے اپيل كی گئی ہے كہ وہ جمعہ كے دن نماز جمعہ كے بعد سڑكوں پرنكل كر مسجد الاقصی پر اسرائيلی حملے اور بے گناہ شہريوں كے قتل عام كی مذمت كریں۔
بيرون ملك فلسطينی علماء كی انجمن نے نماز جمعہ كے خطباء سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ نماز جمعہ كے خطبوں میں مسجد الاقصی پر اسرائيلی حملے كی مذمت كریں اور لوگوں كو اسرائيل مخالف مظاہرے میں شركت كرنے كی دعوت دیں۔
اس بيانیے میں oic اور بين الاقوامی كمیٹی قدس سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ قدس اور مسجد الاقصی پر ہونے والے اسرائيلی مظالم كے خاتمے كے لیے اسلامی ممالك كی ايك ہنگامی نشست منعقد ہونی چاہیے۔
اس انجمن كے بيانیے كے آخر میں آيا ہے كہ فلسطين كے تمام گروپوں كو چاہیے كہ وہ مسجد الاقصی اور فلسطينی عوام كی حمايت كے لئے اتحاد و وحدت كا مظاہرہ كریں۔
471407