ايكنا كے دفتر میں شہيد صدر كی شخصيت وقرآنی تاليفات كا جائزہ لينے كے لئے سسلسلہ وار نشستوں كا اہتمام

IQNA

ايكنا كے دفتر میں شہيد صدر كی شخصيت وقرآنی تاليفات كا جائزہ لينے كے لئے سسلسلہ وار نشستوں كا اہتمام

13:43 - September 30, 2009
خبر کا کوڈ: 1831932
بين الاقوامی گروپ: بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اپنے كونسل ہال میں ۳۰ ستمبر بروز بدھ كو شہيد سيد محمد باقر الصدر كی شخصيت اور قرآنی تاليفات پر بحث و گفتگو كرنے كے لئےسلسلہ وار نشستوں كا اہتمام كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق شہيد صدر كی قرآنی شخصيت پر بحث وگفتگو كرنے كے لئے پہلی نشست ۳۰ ستمبر بروز بدھ كو منعقد ہوئی ہے جس میں شہيد صدر علمی كانگرس كے سيكرٹری اور علامہ طباطبائی يونيورسٹی كی علمی انجمن كے ركن ڈاكٹر غلام رضا كيانی اور قرآنی علوم كے ماہر حجۃ الاسلام والمسلمين ابوالفتح دعوتی نے شركت كی ۔
اس كے علاوہ دوسری نشست مذكورہ تاريخ كو ہی منعقد ہو رہی ہے جس میں شہيد صدر كے شاگرد حجۃ الاسلام "سيد منذرالحكيم" اور بيرون ملك میں قائد انقلاب اسلامی كے تبليغی اموركے خصوصی مشير حجۃ الاسلام والمسلمين نور اللھيان نے شركت كر رہے ہیں۔
471461

نظرات بینندگان
captcha