يورپ كو اسلام اور مسلمانوں كے بارے میں اپنی رائے كو تبديل كرنا چاہیے: ناروے كے سابق وزير اعظم

IQNA

يورپ كو اسلام اور مسلمانوں كے بارے میں اپنی رائے كو تبديل كرنا چاہیے: ناروے كے سابق وزير اعظم

12:58 - October 01, 2009
خبر کا کوڈ: 1832154
بين الاقوامی گروپ: ناروے كے سابق وزير اعظم "كيجل ماگن بوندويك" نے اسلام كو ايك عملی دين قرار ديتے ہوئے يورپی معاشروں سےمطالبہ كيا ہے كہ وہ اسلام اور مسلمانوں كے بارے میں اپنے نظریہ كو تبديل كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "مصراوی" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكہ كی'' ويسكانسين" يونيورسٹی میں اديان كے مابين گفتگو كے موضوع پر منعقد ہونے والے سيمينار میں "كيجل ماگن بوندويك" نے كہا ہے كہ يورپ، اسلام كے احكام اور مبانی كو مغربی اقدار كے خلاف جانتا ہے اور اسلام اور مسلمانوں كے غير حقيقی چہرے كو پيش كرتا ہے۔
انہوں نے اسلام كو پريگماٹيزم (عملی) دين قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ يورپ كو مسلمانوں كے بارے میں نظریہ تبديل كرنا چاہیے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان آخری دہائيوں میں دنيا نے دين كے احياء كا مشاہدہ كيا ہے اور اس دور میں اديان كے مابين گفتگو اور سياست میں دين كے داخل كرنے كے بارے میں كوششیں كی گئی ہیں۔
472032

نظرات بینندگان
captcha