بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كينیڈا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "حميد محمدی" نے اتاواشہر كی لائبريريوں كے لائبريرين "مايكل مورفی" اور "كاترين سمين" سے اپنی حالیہ ملاقات میں كہا ہے كہ ايرانی كلچرل سنٹر اس شہر كی لائبريريوں میں فارسی شعبے كے قيام كے لئے كتابوں كی فراہمی اور بعض لائبريريوں میں موجود شعبوں میں فارسی منابع كی فراہمی، محافل مشاعرہ كا انعقاد، مختلف تاريخی اور ثقافتی موضوعات پر تقارير، دستاويزی اور ديگر فلمی فيسٹيولز، ايرانی منتخب فلموں كو ريليز كرنے كے ساتھ ساتھ ديگر موضوعات میں تعاون كرنے كے لئے آمادہ ہے۔
ياد رہے كہ یہ ملاقات ۲۲ ستمبر كو اتاواشہر میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر میں ہوئی تھی۔
472014