سوڈان میں "اسلامی ممالك كے مالياتی امور كے عہديداروں" كی بين الاقوامی نشست كا انعقاد

IQNA

سوڈان میں "اسلامی ممالك كے مالياتی امور كے عہديداروں" كی بين الاقوامی نشست كا انعقاد

13:31 - October 03, 2009
خبر کا کوڈ: 1832778
بين الاقوامی گروپ: سوڈان كے دارالحكومت خرطوم میں ۱۱ اكتوبر كو اسلامی ممالك كے امور ماليات كے عہديداروں كی ايك بين الاقوامی نشست منعقد ہورہی ہے جس میں ۲۰ اسلامی ممالك شركت كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے نقل كيا ہے كہ اس بين الاقوامی نشست میں ۲۰ اسلامی ممالك كے ۵۰ نمائندے اور كئی بين الاقوامی اور علاقائی آرگنائزيشنز كے اراكين شركت كر رہے ہیں۔
سوڈان كے ادارہ ماليات كے انچارج "عبداللہ حسن عيسی" نے كہا ہے كہ اس نشست میں اسلامی ممالك كی معيشت كی ترقی میں ماليات كی تاثير اور اس بارے میں دی جانے والی تجاويز كا جائزہ، اسلامی سرمایہ كاری اور مالی اداروں كی مالياتی مشكلات كا جائزہ كے ساتھ ساتھ ماليات كے بارے میں اسلامی ممالك كے ماہرين اور صاحب نظر افراد كا مالياتی اداروں سے مناسب ارتباط قائم كرنے كے لئے كوشش كرنا وغيرہ جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔
عبداللہ حسن عيسی نے آخر میں كہا كہ سوڈان میں اس نشست كے انعقاد سے اس ملك كی متعلقہ موضوع میں قدرت اور طاقت نماياں ہوئی ہے۔
472699

نظرات بینندگان
captcha