تركی میں اسرائيل كے قونصل خانہ كے سامنےمظاہرہ

IQNA

تركی میں اسرائيل كے قونصل خانہ كے سامنےمظاہرہ

13:47 - October 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1833777
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز سينكڑوں ترك مسلمانوں نے استنبول میں اسرائيلی قونصل خانے كے سامنے مظاہرہ كيا وہ مسجد الاقصی میں یہوديوں كے داخلے اورقدس میں یہودی بستيوں كی تعمير پر احتجاج كر رہے تھے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "dunyabulteni" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مظاہرين نے اسرائيلی فوجيوں اور شدت پسند یہوديوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ فوراً مسجد الاقصی سے نكل جائیں۔
ياد رہے كہ گزشتہ جمعہ كو استنبول كی جامع مسجد "فاتح" كے نمازيوں نے بھی اسرائيل كے خلاف مظاہرہ كيا تھا۔
474168

نظرات بینندگان
captcha