IQNA

13:46 - October 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1833783
ثقافت وآرٹ گروپ: برونائی كے سفير نے دونوں ممالك كے درميان مذہبی روابط كے فروغ كے لئے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات كے سركاری فتوی سنٹر كا دورہ كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے متحدہ عرب امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حاجی عدنان بن حاجی نے اس دورے كے دوران متحدہ عرب امارات كے فتوی سنٹر كی كاركردگی كو قريب سے ديكھا اور اس سنٹر كی طرف سے شائع ہونے والی اسلامی كتابوں كے متعلق آگاہی حاصل كی۔
برونائی كے سفير نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات كے ادارہ اوقاف ومذہبی امور كے انچارج "حمدان مسلم المزروعی" سے بھی ملاقات كی اور مختلف موضوعات میں دونوں ممالك كے درميان اسلامی روابط كے موضوع پرتبادلہ خيال كيا۔
473913

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: