ہيوسنٹن كے اسلامی سنٹر میں امام رضا(ع) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

13:08 - October 06, 2009
خبر کا کوڈ: 1834268

ہيوسنٹن كے اسلامی سنٹر میں امام رضا(ع) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: رواں ماہ تك ۳۰ تاريخ كو آسمان ولايت وامامت كے آٹھویں درخشاں ستارے امام رضا(ع) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے ہيوسٹن (امريكہ) كے اسلامك سنٹر میں جشن كی ايك باوقار تقريب منعقد ہو گی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ہيوسٹن كے اسلامك سنٹر كی ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جشن كی اس تقريب میں اہل تشيع اور اہل بيت "علہيم السلام" سے محبت كا دم بھرنے والے بڑی تعداد میں شركت كریں گے۔
جشن كی اس تقريب میں ديگر پروگراموں كے علاوہ امام رضا(ع) كی سيرت وكردار كو بيان كيا جائے گا۔
ياد رہے كہ ۲۰ اكتوبر كو حضرت فاطمہ معصومہ(س) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے بھی اس سنٹر میں جشن كا اہتمام كيا جائے گا۔
474517

نظرات بینندگان
captcha