مسجد الاقصی كے صحن میں فلسطينيوں كا دھرنا

IQNA

مسجد الاقصی كے صحن میں فلسطينيوں كا دھرنا

14:51 - October 06, 2009
خبر کا کوڈ: 1834375
بين الاقوامی گروپ: ۶ اكتوبر ۲۰۰۹ء كو مسجد الاقصی كے صحن میں فلسطينی مسلمانوں نے مسجد الاقصی كی بے حرمتی كے خلاف جو دھرنا ديا وہ ابھی تك جاری ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "كونا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گزشتہ روز سے تقريباً ۲۰۰ فلسطينی مسلمانوں نے مسجد الاقصی میں دھرنا دے ركھا ہے اور شدت پسند صہيونيوں كو مسجد میں داخل نہیں ہونے ديا۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق جنبش اسلامی كے نائب صدر شيخ كمال الخطيب اور مسجد الاقصی كے محافظ كو اسرائيلی افواج نے گرفتار كر ليا ہے۔
اسرائيلی افواج نے مسجد الاقصی كے اطراف كے علاقوں كا محاصرہ كر ركھا ہے اور فلسطينيوں كو مسجد میں داخل ہونے نہیں دے رہی ہیں اور گزشتہ چند دنوں میں بہت سے فلسطينی جوانوں كو گرفتار اور زدوكوب كيا ہے۔
474401

نظرات بینندگان
captcha