"تنزانیہ" میں كتاب "حلیۃ القرآن" كا سواحلی زبان میں ترجمہ

IQNA

"تنزانیہ" میں كتاب "حلیۃ القرآن" كا سواحلی زبان میں ترجمہ

14:41 - October 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1834852
قرآنی سرگرمياں گروپ: محسن موسوی بلدہ كی تجويد قرآن كے موضوع پر كتاب "حلیۃ القرآن" كا تنزانیہ كے دارالحكومت "دارالسلام" میں سواحلی زبان میں ترجمہ ہوا ہے یہ ترجمہ جامعۃ المصطفی العالمیہ (المصطفی انٹرنيشنل يونيورسٹی قم" كے فارغ التحصيل علماء كے ايك گروپ نے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سواحلی زبان میں كتاب حلیۃ القرآن كا ترجمہ ايسے وقت میں ہوا ہے جب تنزانیہ كے مسلمان تلاوت اور حفظ قرآن كی طرف بہت زيادہ مائل ہو چكے ہیں۔
ياد رہے كہ تنزانیہ میں سواحلی زبان میں علوم قرآن سے متعلق كتابیں بہت كم ہیں۔ اور اس كتاب كے ترجمے سےپہلے تنزانیہ میں سواحلی زبان میں تجويد قرآن كے موضوع پر كوئی كتاب موجود نہیں تھی۔
475441

نظرات بینندگان
captcha