بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں سوڈان كی سماجی شخصيات كے علاوہ سوڈان میں ايرانی سفير نے شركت كی۔
اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران میں قرآنی موضوعات پر وسيع پيمانے پر كام ہو رہا ہے اور ايرانی حكومت اس كام كی پشست پناہی كر رہی ہے اس تقريب سے سوڈان كے سابق وزير اعظم "صادق المہدی" نے بھی تقرير كرتے ہوئے كہا ہے كہ اگر قرآنی تعليمات پر عمل كيا جائے تو اسلامی دنيا پر اس كے بہت اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔
ياد رہے كہ یہ نمائش ايك ہفتہ تك جاری رہے گی۔
476031