بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق امام رضا(ع) نامی معارف اسلامی انسٹیٹيوٹ كی دعوت پر ايران كے مختلف قرآنی مراكز منجملہ يونيورسٹيوں، انسٹیٹيوئز دينی مدارس، ثقافتی اورآرٹ مراكز سے حافظ، قاری، مفسرہ، معلمہ، محققہ اور قرآنی ماہر خواتين اس ملاقات میں شركت كر رہی ہیں۔
اس عظيم سيمينار میں شركت كرنے كے لئے قرآنی سرگرميوں میں سرگرم عمل اداروں اور انجمنوں نے بہترين خواتين كو آمادہ كيا ہے۔
ياد رہےكہ خبررساں ايجنسی ايكنا، اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن، تہران ميونسپل كمیٹی، المصطفی يونيورسٹی، وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی كے آرٹ شعبہ كے مشير، قرآنی ٹی وی چينل كے تعاون سے امام رضا(ع) نامی معارف اسلامی انسٹیٹيوٹ كی طرف سے یہ ملاقات ہو رہی ہے جس میں پورے ملك سے ۲۵۰۰ خواتين شركت كر رہی ہیں۔
473065