ايران كے قرآنی وفد كا سوڈان كی مساجد اور قرآنی مراكز كا وزٹ

IQNA

ايران كے قرآنی وفد كا سوڈان كی مساجد اور قرآنی مراكز كا وزٹ

13:16 - October 13, 2009
خبر کا کوڈ: 1837134
بين الاقوامی گروپ: اسلامی جمہوریہ ايران كے قرآنی وفد نے ۱۱ اكتوبر كو سوڈان كی متعدد مساجد اور قرآنی مراكز كا دورہ كيا ہے جس كو بہت زيادہ پذيرائی ملی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا' كے سوڈان میں موجود نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اس وفد نے ۱۱ اكتوبر كو سوڈان میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر حجۃ الاسلام ابراہيم انصاری كے ہمراہ اس ملك كی متعدد مساجد اور قرآنی مراكز كا دورہ كيا ہے۔
اسی طرح اس قرآنی وفد نے العفون علاقے كی مساجد اور ديگر قرآنی مراكز كا بھی وزٹ كيا ہے اور ان مساجد میں ہونے والی اسلامی معماری اور ثقافت كا مشاہدہ كيا ہے۔
477763
نظرات بینندگان
captcha