بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا' نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "ہيوسٹن" علاقے كی اسلامی انجمن كے سربراہ "عزيز صديقی" نے ان عبارتوں كو بہت زيادہ توہين آميز قرار ديا ہے البتہ ان كی زيادہ وضاحت كرنے سے پرہيز كيا ہے۔
امريكہ كی انجمن روابط اسلام "CAIR" نے اس اقدام كی مذمت كرتے ہوئے امريكی حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اسلام اور مسلمانوں كے خلاف اس قسم كے اقدامات كرنے بند كریں۔ اس انسٹیٹيوٹ كے تعلقات عامہ كے انچارج "ابراہيم ہوبر" نے كہا ہے كہ اگر امريكی حكومت نے ان اقدامات كا سختی سے نوٹس نہ ليا تو آئندہ ايسے اقدامات میں اضافہ ہوتا رہے گا۔
477684