جہاد يونيورسٹی كے ثقافی مشير "سعيد پور علی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ خراسان سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ قرآنی فيسٹيولز كيونكہ تعليم، تحقيق، تبليغ اور مخاطبين كو معلومات فراہم كرنے كا بہترين ذريعہ ہیں لہذا یہ فيسٹيولز قرآنی ثقافت كی ترويج اور توسيع میں بہت زيادہ اہميت كے حامل ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ جہاد دانشگاہی كے اہم ترين اہداف میں سے طالب علمی ماحول میں قرآنی تعليمات كو قابل استفادہ بنانا اور دينی اعتقادات كو راسخ كرنا ہے۔
پور علی نے مزيد كہا كہ طلباء كے آيات قرآن كريم میں تدبر اور تفكر كرنے كے مواقع فراہم كرنے سے ان كے قرآنی اور روحانی ماحول میں بہت زيادہ اثر انداز ہو سكتے ہیں۔
477723