بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "IIU.EDU.MY" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ملائيشيا كی اسلامی يونيورسٹی كے قرآنی گروپ كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينارمیں بہت سی مسلمان خواتين شركت كریں گی۔
اس سيمينار كے مقصد كی وضاحت كرتے ہوئے كہا گيا ہے كہ اس سيمينار میں خواتين كے بارے میں قرآن و سنت میں موجود قوانين كے بارے میں بعض نامناسبت تعبيرات كا جائزہ لينے كے لیے بہتر ماحول كا فراہم كرنا، خواتين كے بارے میں قرآن كريم اور سنت پيغمبر اكرم(ص) كے موقف پر بحث و گفتگو، اسلام میں عورت كے مقام كے بارے میں بعض مسلمان علماء كی تقريروں اور اعتراضات كی چھان پھٹك جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔
478296