كويت اسلامی ممالك كے ساتھ تعلقات كو فروغ دينے كا خواہاں ہے: مصر میں كويت كے سيفر

IQNA

كويت اسلامی ممالك كے ساتھ تعلقات كو فروغ دينے كا خواہاں ہے: مصر میں كويت كے سيفر

12:03 - October 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1837987
بين الاقوامی گروپ: مصر میں كويت كے سفير نے كہا ہے كہ كويت تمام اسلامی اور عربی ممالك كے ساتھ اپنے تعلقات كو فروغ دينے كا خواہاں ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "KUNA'' كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مصر میں كويت كے سفير "رشيد الحامد" نے OIC كے ممالك كی بارہویں تجارتی نمائش كے بعد كہا ہے كہ اس قسم كے پروگراموں كے انعقاد كے ذريعے تمام اسلامی ممالك كے درميان صنعتی ميدان میں تعاون كے مواقع فراہم ہو سكتے ہیں اور انہیں عالمی معاشی بحرانوں اور مشكلات كا مقابلہ كرنے كے لیے آمادہ كيا جا سكتا ہے۔
انہوں نے اس قسم كے پروگراموں میں كويت كی شركت كے بارے میں كہا كہ اس قسم كے پروگراموں میں شركت سے اسلامی ممالك كے اقتصاد كی ترقی كا باعث ہے اور اس ملك كے آئندہ كی اقتصادی ترقی كا ضامن ہے۔
479121

نظرات بینندگان
captcha