بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی صدائے افغان كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار كے اختتام پر ايك بيانیہ صادر كيا گيا ہے جس میں كہا گيا ہے كہ امت اسلامی كو اپنے آئمہ مذاہب كی پيروی كرتے ہوئے چھوٹے چھوٹے اختلافات سے پرہيز كرنا چاہیے اور اخلاقی مسائل كے بارے میں تحمل اور برداشت كا مادہ پيدا كریں۔
سيمينار كے شركاء نے مزيد كہا كہ اہل سنت وتشيع كے تمام علماء كا یہ عقيدہ ہے كہ اہل بيت (ع) اور امام جعفرصادق علیہ السلام اخوت اور اسلامی عدل كا مركز ہیں بنابریں ان كی پيروی كے ذريعے اسلامی ممالك كو مضبوط كيا جا سكتا ہے۔اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ افغانستان كے ايك معتبر فقہی اور علمی مركز كا نام امام جعفرصادق علیہ السلام ركھا جانا چاہیے۔
479566