اٹلی كے سكولوں میں اسلامی كتابوں كی تعليم

IQNA

اٹلی كے سكولوں میں اسلامی كتابوں كی تعليم

14:51 - October 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1839109
بين الاقوامی گروپ: اٹلی كے پارليمنٹ كے اسپيكر "جانفرانكوفينی" نے اس ملك كے حكومتی اہلكاروں اور سركاری اور غير سركاری سكولوں كے سربراہوں سے مطالبہ كيا ہے كہ ہر ہفتہ ايك گھنٹہ طلباء كو عيسائی كتابوں كی تعليم كی بجائے اسلامی كتابوں كی تعليم دی جائے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Sabah كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اٹلی كی پارليمنٹ كے اسپيكر نے مہاجرين كےلیے "جديد سياست" كے موضوع پر منعقدہ نشست سے خطاب كرتےہوئے كہا ہے كہ ہمیں مسلمان اقليت اور ان كی دينی تعليم كو فراموش نہیں كرنا چاہیے لہذا سكولوں كےاساتذہ كو چاہیے كہ وہ ان سكولوں میں ايك گھنٹہ اسلامی كتابوں كی تعليم دیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی كتابوں كی تعليم كےلیے ايسے تجربہ كار اساتذہ سے استفادہ كيا جائے جو اطالوی زبان سے بخوبی آگاہ ہیں اور جو طلباء كے لیے اسلام مفاہيم كی وضاحت كر سكتے ہوں اور اگر مساجد كے آئمہ جماعت سكولوں میں تعليم دينے كے علم سے بہرہ مند ہوئے تو انہیں تعليم دينے كی اجازت دی جائے گی۔
480176

نظرات بینندگان
captcha