كويت میں اسلامی اور مالی انسٹیٹيوٹز كے تيسرے فقہی سيمينار كا انعقاد

IQNA

كويت میں اسلامی اور مالی انسٹیٹيوٹز كے تيسرے فقہی سيمينار كا انعقاد

14:50 - October 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1839117
بين الاقوامی گروپ: "اعيان العقاریہ" كمپنی كی كوششوں اور كويت كے اسلامی اور مالی انسٹیٹيوٹز كے تعاون سے ۳ اور ۴ نومبر كو اسلامی اور مالی انسٹیٹيوٹز كا تيسرا فقہی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "القبس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد اسلامی معاشی قوانين كے بارے میں عام لوگوں كے اذہان كو منور كرنا ہے كيونكہ دنيا كے موجود معاشی بحرانوں میں یہ قوانين نماياں طور پر سامنے آئے ہیں۔
اس سيمينار كو منعقد كرنے والےعہديداروں نے كہا ہے كہ اس دو روزہ سيمينار میں موجودہ دور كی ضرورتوں كے مطابق اسلامی اقتصاد كی صحيح ثقافت كی ترويج اور توسيع كرنا ہے۔
480043

نظرات بینندگان
captcha