بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Islam Online" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "كيمبرج مسلمانوں كی وحدت" كے نام سے نئے تاسيس ہونے والے كالج كی كوششوں سے یہ كورس شروع ہو رہا ہے۔
كيمبرج كے وحدت اسلامی كالج كے پرنسپل "مائيكل براڈئن" نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس تعليم كورس كے آغاز كا مقصد اسلامی معاشرے كی ترقی اور توسيع كے لیے مسلمانوں كی امداد اور برطانوی معاشرہ سے بہتر طور پر آگاہ ہونے كے لیے مسلمانوں كو وسائل فراہم كرنا ہے۔
480080