جرمنی میں ايرانی كلچرل سنٹر كی ہفتہ وار دينی اور ثقافتی نيوز كی اشاعت

IQNA

جرمنی میں ايرانی كلچرل سنٹر كی ہفتہ وار دينی اور ثقافتی نيوز كی اشاعت

14:49 - October 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1839124
فن وثقافت گروپ: جرمنی میں ايرانی كلچرل سنٹر نے ہفتہ وار نيوز كا گيارہواں شمارہ شائع كيا ہے جس میں اسلامی، ثقافتی اور سماجی خبروں كو شائع كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس ہفتہ كے شمارے میں برلن كی عدالت كی جانب سے مڈل سكول كے طلباء كو نماز قائم كرنے كی اجازت، برلن میں اسلام مخالف مظاہرہ، برلن میں اسلام مخالف مظاہرہ كے خلاف مظاہرہ اور" ايمان اور صلح ودوستی" كے موضوع پر نشست كا انعقاد جيسی خبروں كو شائع كيا گيا ہے۔
اس كےعلاوہ اس شمارے كے اجتماعی اور ثقافتی خبروں كے حصے میں قارئين نے جرمنی میں ايرانی ثقافتی ہفتہ كا آغاذ، جرمنی میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر كی ايرنا كے نامہ نگاروں سے پريس كانفرنس، برلن میں "يا علی مدد" نامی پينٹنگ نمائش، ہيمبرگ فلم فيسٹيول میں ايرانی فلموں كی شركت كے بارے میں خبروں سے آگاہی حاصل كی ہے۔
480163

نظرات بینندگان
captcha