بحرين میں "جنيد عالم" نامی حفظ قرآن كريم كے ساتویں بين الاقوامی مقابلے كا انعقاد

IQNA

بحرين میں "جنيد عالم" نامی حفظ قرآن كريم كے ساتویں بين الاقوامی مقابلے كا انعقاد

14:15 - October 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1839611
بين الاقوامی گروپ: بحرين كے دارالحكومت "منامہ"(جنيد) تجارتی سنٹر كی كوششوں سے ۲۵ سے ۲۷ اكتوبر تك "سيد جنيد عالم" نامی حفظ قرآن كريم كا ساتواں بين الاقوامی مقابلہ منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بحرين كی سركاری خبررساں ايجنسی "بنا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بحرين كی خدمت قرآن كريم نامی انجمن كے سربراہ "غانم البوعينين" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ پورے ملك كے بہت سے ممتاز حفاظ قرآن كريم نے اس مقابلے میں شركت كرنے كے لیے آمادگی كا اظہار كيا ہے۔
البوعينين نے اس مقابلے كے اہداف كو بيان كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد جوانوں كی تعليم و تربيت پر نگرانی اسلامی تربيت كے لیے قرآن كريم كو اپنا آئیڈيل بنانے اور بين الاقوامی مقابلوں میں اس مقابلے كو درج كروانا ہے۔
480700

نظرات بینندگان
captcha