بين الاقوامی قرآنی خبررساں انجنسی ''ايكنا" نے risalehaber كے حوالے سے نقل كيا ہے جمہوریہ چيچنيا كے وزيراعظم ''رمضان قادروف'' نے اس ملك كی يونيورسٹيوں كے سر براہوں كو حكم ديا ہے كہ وہ جوان نسل كو دينی تعليمات سے آگاہ كرنے كے لیے ان تعليمی مراكز كی ديواروں اور سائن بورڈز پر قرآنی آيات تحرير كریں۔
كہا جاتا ہے كہ روسی صدر "دمتری ميدويدف" كی تجويز كے بعد یہ اقدام كيا جا رہا ہے جس میں كہا گيا ہے كہ اس ملك میں اسلام كے تعارف كے لیے مسلسل سرگرميوں كو انجام دينا چاہیے۔
481281