انڈونيشين ملازمين كے لیے قرائت قرآن كريم كی تعليم كو ضروری قرار ديا گيا ہے

IQNA

18:44 - October 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1840151

انڈونيشين ملازمين كے لیے قرائت قرآن كريم كی تعليم كو ضروری قرار ديا گيا ہے

بين الاقوامی گروپ: انڈونيشيا كے شہر" گرنٹالو" كے حكام كی جانب سے اس شہر كے ملازمين كے لیے قرائت قرآن كريم كی تعليم كو لازمی قرار ديا گيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے روزنامہ "Jakartapost" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ گرنٹالو شہر كے حكام نے اس شہر كے مسلمان سركاری ملازمين كے لیے لازمی قرار ديا ہے كہ وہ ہر جمعہ كو قرائت قرآن كريم كی كلاسوں میں شركت كر كے صحيح قرائت كےطريقوں كی تعليم حاصل كریں۔
گرنٹالو شہر كے مئير '' ادھان دمبيا" نے اس فيصلے كے سبب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہےكہ مسلمان ملازمين كی قرائت صحيح نہ ہونے كی وجہ سے ان تعليمی كلاسوں كو منعقد كيا جا رہا ہے تاكہ وہ ان كلاسوں میں شركت كر كے اس الہی كتاب كی قرائت كے صحيح طريقوں سے باخبر ہوسكیں۔
481312

نظرات بینندگان
captcha