بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "KUNA" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قطر كے دارالحكومت دوحہ كے اديان كے مابين گفتگو كے بين الاقوامی مركز كی كوشش سے "انسانی ہمبستگی" كے نعرے كے ساتھ اديان كے مابين گفتگو كے موضوع پر ساتویں بين الاقوامی سيمينار كا افتتاح ہوا ہے۔
اس سيمينار میں پوری دنيا كے ۱۷۰ سے زائد اسلامی، عيسائی اور یہودی علماء اور دانشور كی ہے جنہوں نے اديان كے مشتركہ معنوی اور ان كے درميان گفتگو جيسے مسائل كے بارے میں بحث وگفتگو كی ہے۔
OIC كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو نے اس سيمينار میں خطاب كرتے ہوئے اسلامی بين الاقوامی مسائل كے حل كے لیے اس قسم كے سيمينار كی اہميت كی وضاحت كی ہے۔
انہوں نے اپنی تقرير میں مقبوضہ فلسطين میں اسرائيلی مظالم كی طرف اشارہ كرتے ہوئے قدس شريف كو یہودی بنانے كی اسرائيلی كوشش پر شديد نكتہ چينی كی ہے۔
481936