شارجہ كے قرآن و حديث كے بين الاقوامی مقابلوں میں ايرانی خواتين كی دوسری پوزيشن

IQNA

شارجہ كے قرآن و حديث كے بين الاقوامی مقابلوں میں ايرانی خواتين كی دوسری پوزيشن

15:17 - October 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1841016
بين الاقوامی گروپ: شارجہ میں منعقد ہونے والے قرآن وحديث كے بين الاقوامی مقابلوں میں ايران كی خاتون حافظ قرآن "فاطمہ نوری" نے دوسری پوزيشن حاصل كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كے روزنامہ "الخليج" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ شارجہ كے قرآن و حديث كے گيارہویں بين الاقوامی مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والی خواتين كی قدردانی كا پروگرام منعقد كيا ہے جس میں امارات كے بعض قرآنی ماہرين اور خواتين نے شركت كی ہے۔ امارات كے شہر شارجہ میں گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں ۲۰ سپاروں كے حفظ میں يمن كی "أروی عبدالمؤمن الباشا"، ايران كی "فاطمہ نوری" اور اردن كی "سمیۃ أحمد عبداللطيف" نے بالترتيب پہلی، دوسری، تيسری پوزيشن حاصل كی ہیں۔
ياد رہے كہ یہ مقابلے امارات كی خاندانی امور كی اعلی كونسل كی سربراہ اور شارجہ كے امير كی زوجہ "جواہر بنت محمد القاسمی" كی سرپرستی میں منعقد ہوئے ہیں۔
482667

نظرات بینندگان
captcha