لبنان میں "معاشی بحران اور اسلامی بينك" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

15:19 - October 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1841020

لبنان میں "معاشی بحران اور اسلامی بينك" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

فن وثقافت گروپ: لبنان كی عزم وسعادت سماجی جمعيت كی كوششوں سے ۲۳ اكتوبر كو اس كے شمالی علاقے طرابلس كے "كوالٹی ان" ہوٹل كے "گيلری" ہال میں "معاشی بحران اور اسلامی بينك" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق لبنان كے" البركت" بينك كے تعاون اور طرابلس كے مفتی اور لبنان كی سياسی، معاشی اور سماجی شخصيات كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں بركت بينك كاری كے سربراہ نے معاشی بحران اور اسلامی بينكوں كے موضوع پر تقرير كی ہے۔
انہوں نے اپنی تقرير میں كہا ہے كہ اسلامی بينك كاری، ملازمين، لوگوں اور كمپنيوں كی ضرورتوں اور اعتقادات كے ہم آہنگ ہے اور یہ شعبہ اسلامی شريعت كے مطابق عمل كرتا ہے۔
عدنان يوسف نے مزيد كہا كہ اسلامی بينك كاری نے گزشتہ چار دہائيوں میں بہت تيزی سے ترقی كی ہے اور اس وقت دنيا میں ۴۵۰ اسلامی بينك موجود ہیں جن میں سے ۴۰فيصد عربی ممالك میں سرگرم عمل ہیں۔
483026

نظرات بینندگان
captcha