بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق لبنان كے" البركت" بينك كے تعاون اور طرابلس كے مفتی اور لبنان كی سياسی، معاشی اور سماجی شخصيات كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں بركت بينك كاری كے سربراہ نے معاشی بحران اور اسلامی بينكوں كے موضوع پر تقرير كی ہے۔
انہوں نے اپنی تقرير میں كہا ہے كہ اسلامی بينك كاری، ملازمين، لوگوں اور كمپنيوں كی ضرورتوں اور اعتقادات كے ہم آہنگ ہے اور یہ شعبہ اسلامی شريعت كے مطابق عمل كرتا ہے۔
عدنان يوسف نے مزيد كہا كہ اسلامی بينك كاری نے گزشتہ چار دہائيوں میں بہت تيزی سے ترقی كی ہے اور اس وقت دنيا میں ۴۵۰ اسلامی بينك موجود ہیں جن میں سے ۴۰فيصد عربی ممالك میں سرگرم عمل ہیں۔
483026