مراكش میں "اديان تطبيقی، موجودہ مشكلات اور مستقبل كے پروگرام" كےموضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

13:37 - October 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1841373

مراكش میں "اديان تطبيقی، موجودہ مشكلات اور مستقبل كے پروگرام" كےموضوع پر سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ:آيسسكو كی كوششوں سے مراكش كے شہر "فاس" میں ۲۸ اكتوبر سے ۳۰ اكتوبر تك "اديان تطبيقی، موجودہ مشكلات اور مستقبل كے پروگرام" كےموضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ISESCO كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فاس شہر كی "سيد محمد بن عبداللہ" يونيورسٹی كے ادبيات اور انسانی علوم كے كالج كے تعاون سے منعقد ہونے والے اس دو روزہ سيمينار میں عربی، يورپی، ايشيائی اور امريكی ممالك كے تطبيقی اديان كے محققين شركت كر رہے ہیں۔
اس سيمينار میں اديان سے مربوط علمی مطالعات كے عام اصول كے بارے میں تحقيق كرنے میں تطبيقی اديان كے كردار، اديان كے پيروكاروں كے درميان دوستانہ اور صلح آميز زندگی گزارنے كی ثقافت كی ترويج میں تطبيقی اديان كے كردار اور اديان كے مابين گفتگو كو فروغ دينے جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
482905

نظرات بینندگان
captcha