آذربائيجان میں "اسلام میں خوبصورتی اور ثقافت" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

13:35 - October 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1841378

آذربائيجان میں "اسلام میں خوبصورتی اور ثقافت" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: آذربائيجان كے دارالحكومت باكو میں ۹ اور ۱۰ نومبر كو "اسلام میں خوبصورتی اورثقافت" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "Interfax" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جمہوریہ آذربائيجان كی وزارت ثقافت و سيروسياحت كی كوششوں سے یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
OIC كے ركن ممالك كے نمائندے اس دو روزہ سيمينار میں شركت كر كے "معنوی زيبائی كا مفہوم" اور "زيبائی سے مربوط نظريات" جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كریں گے۔
ياد رہے كہ جمہوریہ آذربائيجان كی وزارت ثقافت و سيروسياحت نے ۲۰۰۹ء میں باكو كے اسلامی ثقافتی دارالحكومت منتخب ہونے كی مناسبت سے مختلف قسم كے پروگرام منعقد كیے ہیں۔
482874
نظرات بینندگان
captcha