فرانس میں "اسلامی اور عيسائی اعياد" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

IQNA

فرانس میں "اسلامی اور عيسائی اعياد" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

13:12 - October 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1842281
بين الاقوامی گروپ: شہر "ليون" كے كيتھولك كليساوں كی دعوت اور فرانس كے مسلمانوں كی علاقائی كونسل (CRCM) كے تعاون سے ۲۱ نومبر كو "ليون" شہر میں "اسلامی اور عيسائی اعياد" كے موضوع پر ايك نشست منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "cdo-lyon.cef" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلام اور عيسائيت كے مابين ہفتہ گفتگو كے سلسلے میں منعقد ہونے والی اس نشست میں فرانس كی مساجد كے آئمہ جماعت اور كليساؤں كے بعض اعلی حكام اور عيسائی پادری شركت كریں گے۔
اس نشست كے شركاء اسلامی اور عيسائی اعياد، مسلمان اور عيسائی پيروكاروں كی زندگی كے مختلف اہم پہلوؤں كے بارے میں بحث وگفتگو كریں گے۔ اس نشست كے ساتھ ساتھ "مذہبی اعياد" كے عنوان سے ايك تعليمی وركشاپ بھی منعقد كی جائے گی۔
484159

نظرات بینندگان
captcha