بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بحرينی روزنامہ "الوسط" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "سيد جنيد عالم" تجارتی كمپنی كی كوششوں سے یہ قرآنی مقابلہ منعقد ہوا ہے جس میں بحرين، عراق، فلسطين، ہندوستان، سوڈان اور الجزائر كے نمائندوں نے شركت كی ہے۔
بحرين كی انجمن خدمت قرآن كريم كے انچارج "غانم البوعينين" نے ايك پريس كانفرنس میں كہا ہے كہ اس مقابلے كے انعقاد كا مقصد قرائت، حفظ اور قرآن كريم كے مفاہيم سےجوان نسل كو آگاہ كرنا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مراكش كے "عبدالھادی حميدو" مصر كے "علی النھا" سعودی عرب كے "سليم الزھرانی" اور بحراين كے "وليد جناحی" نے اس مقابلے میں منصفی كے فرائض انجام ديئے ہیں۔
483965