صہيونی فورسز كا ايك مرتبہ پھر مسجد الاقصی كے نمازيوں پر حملہ

IQNA

صہيونی فورسز كا ايك مرتبہ پھر مسجد الاقصی كے نمازيوں پر حملہ

13:11 - October 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1842295
بين الاقوامی گروپ: صہيونی فورسز نے ۲۵ اكتوبر كو ايك مرتبہ پھر ہينڈ گرنیڈ اور آنسوگيس كے ذريعے مسجد الاقصی كے نمازيوں پر حملہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "islam online" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عينی شاہدين كی رپورٹ كے مطابق صہيونی فورسز كے مسجد الاقصی میں موجود مسلمانوں پر حملے كے نتيجہ میں ۳۰ فلسطينی زخمی اور دسيوں فلسطينی گرفتار كیے گئےہیں۔
قدس شريف كے اسلامی اوقاف كے سربراہ "عدنان الحسينی" نے كہا ہے كہ صہيونی فورسز نے مختلف بہانے بنا كر مسجد الاقصی كے زائرين اور مسلمانوں كے اس مقدس مقام كی بے حرمتی كر رہے ہیں اور مسجد الاقصی كو اپنے گھيرے میں لے كر مسلمانوں كو اس مسجد میں جانے سے منع كر رہے ہیں۔
483999

نظرات بینندگان
captcha