قرآنی سرگرمياں گروپ: جہاد دانشگاہی كے ثقافتی مشير نے مطبوعات اور نيوز ايجنسيوں كی سولہویں بين الاقوامی نمائش میں خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اسٹال كے وزٹ كے دوران قرآنی محققہ خواتين كے اجتماع میں قائد انقلاب اسلامی كے خطاب كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ قائد انقلاب اسلامی نے پسماندگيوں كو دور كرنے كے لیے قرآنی تعليمات سے استفادہ كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
جہاد يونيورسٹی كے ثقافتی مشير "سعيد پور علی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كے دوران قرآنی محققہ خواتين كے اجتماع میں قائد انقلاب اسلامی كی تقرير كيطرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ قائد انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں قرآن كريم میں تدبر كے ذريعے پسماندگيوں كا ازالہ اور عام لوگوں كی زندگی میں قرآنی اصولوں اور تعليمات كو نافذ كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے لہذا قرآنی خبررساں ايجنسی اور قرآنی آرگنائزيشنز اور قرآنی معاشرے پر بہت بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے سربراہ نے مزيد كہا كہ قائد انقلاب اسلامی نے قرآنی تحقيقات اور لوگوں كی زندگی میں قرآنی تعليمات كو عام كرنے كی ضرورت پر بھی زور ديا ہے۔
انہوں نے كہا كہ بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی اپنے وسائل سے استفادہ كرتے ہوئے قرآنی مفاہيم كو عام كرنے میں بہت زيادہ مددگار ثابت ہوسكتی ہے۔
482906