سعودی عرب كے شيعہ نشين علاقے كی مشتركہ قرآنی كونسل كی نشست كا اہتمام

IQNA

سعودی عرب كے شيعہ نشين علاقے كی مشتركہ قرآنی كونسل كی نشست كا اہتمام

12:30 - November 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1843728
بين الاقوامی گروپ:امام رضا علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے ۳۰ اكتوبر كو سعودی عرب كے شيعہ نشين كے مشرقی علاقے كی مشتركہ قرآنی كونسل كی نشست منعقد ہوئی ہے جس میں سعودی عرب كے شيعہ دانشور اور مفكر حجۃ الاسلام والمسلمين "حسن الصفار" نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے saffar.org سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "سیھات" شہر كے "الحيدریہ" امامبارگاہ میں منعقد ہونےوالی اس نشست میں سعودی عرب كے شيعہ نشين علاقے كے بعض قرآن محققين، شيعہ علماء دانشوروں اور علاقے كے حفاظ قرآن كريم اور قراءنے شركت كی ہے۔
شيخ حسن الصفار نے اس نشست میں مشتركہ قرآن كونسل كی تاسيس كو سعودی عرب كے شيعہ نشين علاقوں كی قرآنی انجمنوں اور كمیٹيوں كے درميان زيادہ سے زيادہ تعاون اور ہمآہنگی كےلیے ايك اہم قدم قرار ديا ہے انہوں نے مزيد كہا كہ معاشرے كے علمی، ثقافتی، ادبی اور علمی پروگراموں اور سرگرميوں كا مقصد معاشرے میں معنويت كی ترقی ہونی چاہیے۔
485391

نظرات بینندگان
captcha