بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كے روزنامہ "الخليج" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بحرين كے دارالحكومت منامہ كے بيت القرآن ميوزيم كے بانی "عبداللطيف كانو" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ نقطہ اور حركات كے بغير اس خطی نسخہ كے علاوہ ۱۶۹۴ء كو جرمنی میں شائع ہونے والا پہلا قرآن كريم بھی اس ميوزيم میں ركھا گيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اٹھارہویں صدی ہجری میں ہندوستان میں تحرير كيا جانے والا دنيا كا سب سے بڑا قرآن كريم اور گيارہویں صدی ہجری میں ايران كے خطی نسخے بھی اس عجائب گھر میں ركھے گئے ہیں۔
485580