بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فلسطين كی سركاری خبررساں ايجنسی "وفا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ شيخ محمد حسين نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ یہ سيمينار ۸ نومبر كو قدس شہر میں منعقد ہو گا جس میں فلسطين كے عہديدار، ثقافتی، سياسی اور دينی شخصيات شركت كریں گی۔
انہوں نے فلسطينی شہريوں كے حقوق كی پامالی اور مسجدالاقصی اور قدس پر اسرائيل كے حالیہ حملوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس سيمينار میں قدس شريف كی حقيقتیں اور صہيونی حكومت كے وحشيانہ حملوں كے خاتمہ كے بارے میں بحث و گفتگو كی جائے گی اور اس سيمينار میں موجود شخصيات قدس كو درپيش چيلنجز اور مشكلات كے موضوع پر اپنے مقالے پيش كریں گے۔
486417