بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "Jakarta Post" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار میں بنگلہ ديش، برازيل، چين، ہندوستان، انڈونيشيا، ميكسيكو، مصر، نائيجيريا اور پاكستان كے نمائندے شركت كر رہے ہیں۔
اس سيمينار میں اسلامی سكولوں كی ترقی، اسلامی سكولوں میں تعليم كے جديد طريقوں سے استفادہ جيسےموضوعات پر بحث وگفتگو كی جا رہی ہے۔ اس سيمينار كے شركاء انڈونيشيا كے مختلف شہروں كے ڈے اينڈ نائٹ اسلامی سكولوں اور ديگر اسلامی سكولوں كا وزٹ كریں گے۔ یہ سيمينار ۵ نومبر تك جاری رہے گا۔
487003