ليبيا میں "حالیہ ۲۵ سالوں میں عالم اسلام كو درپيش چيلنجز كا جائزہ" كے موضوع پر بين الاقوامی نشست كا اہتمام

IQNA

ليبيا میں "حالیہ ۲۵ سالوں میں عالم اسلام كو درپيش چيلنجز كا جائزہ" كے موضوع پر بين الاقوامی نشست كا اہتمام

12:57 - November 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1844790
بين الاقوامی گروپ: ليبيا كے دارالحكومت "طرابلس" میں ۵ نومبر كو "حالیہ ۲۵ سالوں میں عالم اسلام كو درپيش چيلنجز اور مشكلات كا جائزہ" لينے كے موضوع پر پانچویں بين الاقوامی نشست كا آغاز ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "العرب آن لائن" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس چار روزہ بين الاقوامی نشست میں سوریہ كے مفتی اعظم "احمد بدرحسون" فلسطين كے امور اسلامی كی اعلی كونسل كے سربراہ اور مسجد الاقصی كے خطيب "عكرمہ صبری" اسلامی يونيورسٹيوں كی يونين كے سيكرٹری جنرل "جعفر عبدالسلام" يورپی اسلامی كانفرنس كے سيكرٹری جنرل "محمد بشاری" ليبيا كے معروف دانشور اور وكيل "ابراہيم الغويل" بوسنيا كی اسلامی كونسل كے سربراہ "مصطفی سيريچ" اور الازہر كے سابقہ مشير "فوزی الزفزاف" شركت كر رہے ہیں۔ اس سيمينار میں "شدت پسندی اور غربت كا مسئلہ اور مسلمان جوان"، "امت اسلام میں تفرقہ اور اسلامی مقدسات كو درپيش خطرات" اور "بين الاقوامی سطح پر عالم اسلام كے روابط اور اسلامی ممالك میں مسلمان" جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔
487126

نظرات بینندگان
captcha