بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی سركاری خبررساں ايجنسی "كونا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كے اسلامی بينك بوبيان كے انسانی ذرائع كے انچارج "عادل الحماد" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس نشست میں اسلامی معيشت كے ماہرين، اسلامی مالی انسٹیٹيوٹز اور بينكوں كے سربراہوں اور اسلامی مالی صنعت كے بارے میں جامع معلومات ركھنے والے عالم اسلام كے ماہرين، علماء اور فقہاء نے شركت كی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اس دو روزہ نشست میں موجودہ دنيا كے اقتصادی اور معاشی نظام كو حل كرنے كے لیے اسلامی سرمایہ كاری اور اسلامی بينك كاری اور مالی معاملات كے بارے میں شرعی مسائل اور فقہی احكام كا جائزہ ليا گيا ہے۔
487242