انٹرنيشنل المصطفی(ص) يونيورسٹی، پاكستان كے علمی اداروں سے تعاون كرنے كے لیے آمادہ ہے: اعرافی

IQNA

انٹرنيشنل المصطفی(ص) يونيورسٹی، پاكستان كے علمی اداروں سے تعاون كرنے كے لیے آمادہ ہے: اعرافی

12:42 - November 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1845051
بين الاقوامی گروپ: انٹرنيشنل المصطفی يونيورسٹی كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين اعرافی نے ايران میں پاكستانی سفير سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ یہ يونيورسٹی پاكستان كے علمی مراكز سے تعاون كرنے كے لیے آمادہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے انٹرنيشنل المصطفی يونيورسٹی كے بين الاقوامی اور تعلقات عامہ كے ادارہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حجۃ الاسلام اعرافی نے ۴ نومبر كو ايران میں پاكستانی سفير عباسی سے ملاقات كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ يونيورسٹی پاكستان كے علمی مراكز اور اداروں سے تعاون كرنے كے لیے آمادہ ہے۔
انہوں نے اسلامی ممالك كی مشتركہ سرگرميوں كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ اس يونيورسٹی كی ايك پاليسی یہ ہے كہ طلباء كو جديد نظريات اور مضامين سے آگاہ كيا جائے۔ ايران میں پاكستان كے سفير عباسی نے بھی كہا ہے كہ اس سے قبل میں كئی مرتبہ ايران آيا ہوں اور اس دور میں ايران كے تعليمی نظام كا مقايسہ كرتے ہوئے يقين سے كہا جا سكتا ہے كہ انٹرنيشنل المصطفی يونيورسٹی كا تعليمی ڈھانچہ بہت زيادہ ترقی يافتہ ہے۔
488034

نظرات بینندگان
captcha