ليبيا میں "دين، افراط اور جہالت كے درميان" كے موضوع پر سيمينار كا افتتاح

IQNA

12:42 - November 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1845052

ليبيا میں "دين، افراط اور جہالت كے درميان" كے موضوع پر سيمينار كا افتتاح

بين الاقوامی گروپ: ليبيا كی اوقاف وزكوۃ آرگنائزيشن كی كوششوں سے ۳ نومبر كو طرابلس میں "دين، افراط اور جہالت كے درميان" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے afriquejet كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس دو روزہ سيمينار میں مصر، سوریہ، موريطانیہ، مراكش اور ليبيا كے ائمہ جماعت، خطباء اور مقررين نے شركت كرتے ہوئے دين میں ميانہ روی و اعتدال، افراط اور جہالت، تقليد، اديان كے مابين گفتگو كے فروغ اور دينی اخلاقی نمونوں جيسے موضوعات پربحث و گفتگو كی ہے۔
488056

نظرات بینندگان
captcha