اسپين میں "اسلامی ثقافت اور آرٹ میں رنگ" كے موضوع پر سيمينار كا اختتام

IQNA

اسپين میں "اسلامی ثقافت اور آرٹ میں رنگ" كے موضوع پر سيمينار كا اختتام

12:44 - November 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1845055
بين الاقوامی گروپ: اسپين كے شہر" كوردوبا" میں ۲ نومبر كو "اسلامی ثقافت اور آرٹ میں رنگ" كے موضوع پر شروع ہونے والا سيمينار ۴ نومبر كو اختتام پذير ہو گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "Gulf Times" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مشرق وسطی،يورپ، آسٹريليا اور امريكہ كے مقررين نے اس سيمينار میں شركت كرتے ہوئے اسلامی ثقافت اور آرٹ میں رنگ كا جائزہ ليا ہے۔
سيمينار میں اسلامی نسخوں میں رنگ، قالين، ٹائلز، عمارات، اسلامی باغات اور عرفان جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كی گئی ہے۔
یہ سيمينار ورجينيا كی كامن ولث يونيورسٹی اور قطر فاؤنڈيشن كے تعاون سے منعقد ہوا ہے۔
488042

نظرات بینندگان
captcha