سوڈان كے بين الاقوامی سياحتی فيسٹيول اور نمائش میں ايران كی شركت

IQNA

سوڈان كے بين الاقوامی سياحتی فيسٹيول اور نمائش میں ايران كی شركت

13:15 - November 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1845672
فن وثقافت گروپ: اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنٹر نے ايران كے تاريخی اور تمدنی آثار كا تعارف كروانے كے لیے خرطوم كی چوتھی بين الاقوامی سياحتی نمائش اور فيسٹيول میں شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق يكم نومبر سے آغاز ہونے والی یہ نمائش ۶ نومبر كو اپنے اختتام كو پہنچی ہے۔
اس نمائش میں ۳۰ سے زائد اسٹال لگائے ہیں جن میں سوڈان، صومالیہ، چين اور ايتھوپيا كی كمپنيوں، انسٹیٹيوٹز اور وزارت سياحت و ماحوليات نے اپنے ملك كے آثار ركھے ہیں۔
حجۃ الاسلام ابراہيم انصاری نے نمائش میں ايرانی اسٹال كا وزٹ كرنے والے سوڈانی وزير "جوزف ملوال دونق" سے گفتگو كرتے ہوئے ايران كی سيروسياحت كے بارے میں وضاحت پيش كی ہے۔
488455
نظرات بینندگان
captcha