سڈنی میں "ثقافت، علم اور اسلامی تعليم" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

14:11 - November 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1845733

سڈنی میں "ثقافت، علم اور اسلامی تعليم" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: آسٹريليا كے دارالحكومت سڈنی میں ۴ سے ۶ نومبر تك "اسلامی معاشرے كی ترقی، چيلنجز اور مواقع" كے عنوان سے ثقافت، علم اور اسلامی تعليم كا بين الاقوامی سيمينار منعقد ہوا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "AFIC" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سڈنی كی "ويسٹرن"يونيورسٹی میں منعقد ہونے والے اس سيمينار كے انعقاد میں آسٹريليا كی اسلامی انجمنوں كی يونين اور ثقافتی،علمی اور اسلامی تعليمی آرگنائزيشن اور كويت كی وزارت مذہبی امور نے تعاون كيا ہے۔
اس سيمينار میں معروف شخصيات، يونيورسٹيوں كے اساتذہ اور طلباء كے علاوہ آسٹريليا كی پارليمنٹ كے ركن "لاری فرگوسن" علاقہ "پاراماتا" كی فیڈرل پارليمنٹ كے ركن "جولی اونز" نے بھی اس سيمينار میں شركت كرتے ہوئے آسٹريليا میں موجود اسلامی معاشروں كو ہر قسم كی حمايت كا يقين دلايا ہے اور اس ملك كے مختلف ميدانوں میں مسلمانوں كی شركت اور تعاون كی قدردانی كی ہے۔
488698
نظرات بینندگان
captcha