بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "News.AZ" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ادارہ مسلمان قفقاز كے سربراہ شيخ الاسلام "اللہ شكور پاشازادہ" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس سيمينار میں ماسكو اور روسی كليساوں كے پاپ اعظم پاتريارك كريل اہل تشيع، اہل سنت، ارتھوڈكس، كيتھولك، پروٹسٹنٹ عيسائيوں، یہوديوں اور بدھ مت كے نمائندے شركت كر رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس دو روزہ سيمينار كا مقصد علاقے میں امن كا قيام اور عيسائی و مسلمانوں كے درميان صلح و دوستی كی فضا قائم كرنا ہے۔
489440