بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" شعبہ جمہوریہ آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق ايران كی تقريب مذاہب اسلامی كی عالمی اسمبلی كے سيكرٹری جنرل نے ۶ نومبر كو باكو میں ايرانی كلچرل سنٹر میں ايك پريس كانفرنس میں كہا ہے كہ وسطی ايشيا اور قفقاز كے علاقوں نے طول تاريخ میں بہت سے نامور علماء كی تربيت كی ہے لہذا اس قسم كے اجلاس كا انعقاد بہت اہم كردار ادا كرتے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عالم اسلام میں ہمیں اسلام اوراسلام، اسلام اور تمام اديان ابراہيمی اور اسلامی تہذيب وتمدن كی تمام تہذيبوں كے درميان گفتگو كی ضرورت ہے اور امت اسلامی كو چاہیے كہ وہ انسانی تمدن كا حصہ بنے تاكہ سماجی عدل، عالمی امن، ہيومن رائٹس معاشروں میں خاندان كا كردار اور عالم اسلام میں موجود مسائل جيسے مشكلات كو حل كر سكے۔
489496